ہڑپہ میں جدید سیاحتی مرکز  قائم کیا جائے گا،مشیر سیاحت

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت صوبے میں سیاحت اور تہذیبی ورثے کے فروغ کے لئے جامع پروگرام پر عمل کر رہی ہے جس کے تحت ہڑپہ میں جدید سیاحتی مرکز قائم کیا جائے گا جہاں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو وادی سندھ کی عظیم تہذیب سے بھی آگاہی فراہم کی جائے گی ،175ایکٹر رقبے پر مشتمل ہڑپہ کے آثار قدیمہ پوری دنیا میں پاکستان کی شناخت ہیں جنہیں عالمی سطح پر روشناس کرانے کے لئے جدید آڈیٹوریم بھی جون تک مکمل کر لیا جائے گا ۔ان خیالات کااظہاروزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے سیاحت آصف محمود نے ایک اجلاس میں کیا،اجلاس میں آثار قدیمہ میں سیاحوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے منصوبے پر تفصیلی غور کیا گیا ،اجلاس میں سیکرٹری ٹورارزم اینڈ آرکیالوجی احسان بھٹہ،لاہو روالڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنر ل کامران لاشاری،کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ،ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی محمد الیاس گل،مینجنگ ڈائریکٹر ٹور ازم کارپوریشن پنجاب تنویر جبار،ڈپٹی کمشنر بابر بشیر،ڈائریکٹر آرکیالوجی مقصود احمد ملک،ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد،ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی،ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیالوجی محمد حسن،کیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو نے بھی شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن