ملتان (نمائندہ نوائے وقت) جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ شازیہ وحید آرائیں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت عوام کی توقعات پر پورا اتر رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ ہر وقت عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ تحریک انصاف حکومت نے ضلع ملتان کو ترقی اور عوام کو الگ پہچان دی۔ عوام کو بنیادی سہولیات ان کے دہلیز پر پہنچا نا میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا مشن، سرمایہ اور اثاثہ ہے۔ عوامی خدمت کیلئے عوام میں موجود ہوں ۔
حکومت عوامی توقعات پرپورا اتر رہی ہے: شازیہ وحید آرائیں
Jan 14, 2021