ایران نے جنوبی پانیوں  میں بحری مشقوں کا آغاز کر دیا

تہران(شِنہوا)ایرانی بحریہ نے ملک کے جنوبی پانیوں میں فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔تسنیم نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز بتایا کہ اقتدار۔99 کے کوڈ نام سے موسوم ان مشقوں میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری، آرمی کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی اور دیگر اعلی کمانڈروں نے شرکت کی۔جنگی کھیل کا زون ایران کے جنوب مشرق میں مکران کے ساحلوں پر محیط ہے۔ اس مشق میں مختلف بحری یونٹ حصہ لیتے ہیں۔بحریہ کی جانب سے مشقوں کے آغاز کے ساتھ ہی اسی دن مکران فاروڈ بیس جہاز اور زرہ میزائل لانچنگ فریگیٹ بھی ایرانی بحریہ کے سدرن بیڑے کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مکران فاروڈ بیس جہاز 1 لاکھ ٹن ایندھن اور تازہ پانی لے جا سکتا ہے اور انہیں مختلف مقامات پر بحری جہازوں کو فراہم کرسکتا ہے۔ یہ 1 ہزار دن تک بندرگاہ پر آئے بغیر سفر کرنے کے بھی قابل ہے۔

ای پیپر دی نیشن