پی ٹی سی ایل کے انٹیگریٹڈٹیلی کام سروس لائسنس کی اگلے 25 سال کیلئے تجدید 

Jan 14, 2021

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ آئندہ 25 برسوں کیلئے ا پنے ا نٹیگریٹڈ ٹیلی کا م سروسز لائسنس کی تجدید کرالی ہے۔جس کا اطلاق یکم جنوری 2021 سے ہوگا۔ یہ لائسنس ٹیکنالوجی نیوٹرل ہے اور اس کے تحت پی ٹی سی ایل ملک بھر کے 14 ٹیلی کام ریجنز میں موبائل سروس کو چھوڑ کر، جدید ترین ٹیلی کام خدمات  فراہم کر سکے گا۔خدمات کے بہتر معیار (کیو او ایس) پیرامیٹرز کے لیے،، تجدید کردہ لائسنس میں جو شرائط شامل کی گئی ہیں ان میں نیکسٹ جنریشن ایکسیس نیٹ ورک (این جی اے این) کنکشن میں 5فیصد سالانہ اضافہ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کیو او ایس سروس پیرامیٹرز شامل ہیں۔اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے نوید خالد بٹ، گروپ چیف ریگولیٹری آفیسر، پی ٹی سی ایل اور یوفون نے کہا ’’ہم اگلے 25 سال کیلئے حکومت پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی پالیسیوں کے مطابق اپنے لائسنس کی تجدید کا اعلان کرنے میں خوشی محسو س کرتے ہیں۔ بحیثیت قومی ادارہ پی ٹی سی ایل پاکستان بھر میں لوگوں اور اداروں کو مواصلاتی سروسز فراہم کرنے کی اپنی کوششوں میں ہمیشہ پرعزم رہا ہے۔ پی ٹی سی ایل اپنے قیام سے اب تک بہت زیادہ تبدیلیوں سے گزر ا ہے اور اب وہ اپنے صارفین، شراکت داروں اور سٹیک ہولڈرز کو بہتر سروس فراہم کرنے کیلئے پاکستان کو ڈیجیٹل طور پر جوڑے رکھنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔‘‘لائسنس کی تجدید کے ساتھ پی ٹی سی ایل پاکستان کوترقی اور خوشحالی کی نئی سطح پر لے جانے کے چیلنج کو قبول کرنے کیلئے تیار ہے۔ 

مزیدخبریں