ملتا ن(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کے ساتھ آئندہ 25 برسوں کیلئے ا پنے ا نٹیگریٹڈ ٹیلی کا م سروسز لائسنس کی تجدید کرالی ہے۔ پی ٹی سی ایل نے 29 جون، 2018 کو پی ٹی اے کو باضابطہ درخواست دے کر تجدید کے عمل کا آغاز کردیا تھا۔ گفت و شنید کے اختتام کے بعدموجودہ حکومت کی پالیسی کے مطابق لائسنس کی تجدید کردی گئی۔ پی ٹی سی ایل ملک میں مواصلاتی رابطوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے پاکستان کی عوام کو بلا رکاوٹ اور بہتر معیار کی سروسز کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ان خیالا ت کا اظہار نوید خالد بٹ، گروپ چیف ریگولیٹری آفیسر، پی ٹی سی ایل اور یوفون نے کیا۔
پی ٹی سی ایل کی پی ٹی اے کے ساتھ انٹیگریٹڈ ٹیلی کام سروسز لائسنس کی تجدید
Jan 14, 2021