کوٹ ادو (خبر نگار)میونسپل کمیٹی کوٹ ادو لیبریونین کوٹ ادو کے انتخابات گزشتہ روز الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سینئر لیبر افیسر ڈی جی خان محمد صادق کی نگرانی جناح ہال کوٹ ادو میں منعقد ہوئے، الیکشن میں 2 پینلوں لیبر یونین بلدیات اور سٹار اینڈ لیبر یونین مقابلہ ہوا، نتائج کے مطابق لیبر یونین بلدیات پینل نے 323ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی جبکہ مدمقابل سٹار اینڈ لیبر یونین پینل صرف 55ووٹ حاصل کرسکا، الیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد صادق نے کامیاب ہونے والے پینل کا اعلان کیا۔ نو منتخب صدر ذوالفقار عرف گلو اور چیئرمین حمیداختر مسیح نے کہا کہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر میونسپل کمیٹی کے ملازمین کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔