گلاب والہ ( نامہ نگار) میاں سجاد حسین کپاہی نے کہا اج کل آم کے باغات میں پودوں کا اچانک سوکھ جانا ایک عام بیماری ہے اور ہر باغبان اسکا سامنا کر رہاہے۔آم کے درخت اچانک نہیں مر جاتے بلکہ اس بیماری کی کئی نشانیاں ظاہر کرتے ہیں۔اس سے بچائو کیلئے جڑوں کو کھود کر صاف کریں کٹ لگا کر گندہ مادہ نکالیں اور پانی سے دھوئیں اور 15 دن کیلئے چھوڑ دیں تنے پر گم نکلنے والی جگہ کٹ لگا کر گم اور گلی سڑی کھال کو گہرائی تک نکال لیں اب گرمٹ یا درل سے 45 کے زاویہ پر تقریباً چھ انچ گہرہ سوراخ کریں اور سرنج کے ساتھ انٹراکول antracolاور تھائیو فینیٹ کو پانی میں ملا کر ڈالدیں سوراخوں کو روئی یا گیلی مٹی سے بند کر دیں 15 دن بعد جڑوں کو بھی اسی محلول سے دھوئیں اور سوراخوں کو کھول کر دوبارا اسی محلول سے بھر دیں انشاء اللہ پودے صحت مند ہو جائیں گے۔