برسبین میں موجود بھارتی ٹیم  ٹوائلٹس خود صاف کرنے پر مجبور

ملتان (سپورٹس ڈیسک) کل سے شروع ہونے والے 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھی کڑے امتحان سے گزرنا پڑے گا۔ برسبین میں کورونا پابندیوں کی سختیوں کے باعث بھارتی کرکٹرز ہوٹل میں کمروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا ایس او پیز کے باعث بھارتی کھلاڑیوں کو کمروں کی صفائی اور ٹوائلٹس خود صاف کرنے ہوں گے اور کھانا موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے آرڈر کر کے منگوانا ہوگا، بھارتی کھلاڑی جم اور سوئمنگ پول کی بنیادی سہولت سے بھی محروم رہیں گے اور اپنے تمام کام انہیں خود ہی کرنے پڑیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...