کرپشن نے جموں وکشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کوتباہی کے کنارے پہنچا دیا 

Jan 14, 2021

اسلام آباد(نوائے وقت رپو رٹ ) پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے میگا کرپشن سکینڈل کا انکشاف ۔جموں وکشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے ہزاروں ممبران کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے سابقہ انتظامیہ کے گرد گھیرا تنگ جموں وکشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کی سابقہ انتظامیہ نے 70 ارب سے زیادہ کرپشن کر کے جموں وکشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کوتباہی کے کنارے پہنچا دیا جموں وکشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکٹر ز G-15,F-15,F-16 منی مارکیٹس کے علاوہ دیگر تمام منصوبوں کے اربوں روپے کے کمرشل پلاٹوں کو اپنے رشتہ داروں ،فرنٹ مین ،اپنے ڈرائیوروں اور ملازمین کے نام لگا کر 70 ارب سے زیادہ کی کرپشن ثابت ہونے پر رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی مدعیت میں 11 ایف آئی آر درج،اس کے علاوہFIA نے بھی 4 سے زاہد FIR درج کر کے سابق سیکرٹری عبدالطیف قریشی کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ دیگر کرپٹ انتظامیہ کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

مزیدخبریں