کارگل اور زرق ٹرسٹ کے مابین معاہدہ

کراچی(کامرس رپورٹر) زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں غذائی  عدم تحفظ ابھی تک ایک بڑا چیلنج ہے۔ کارگل (Cargill) اور رزق ٹرسٹ نے فوڈ بینک نیٹ ورک قائم کرتے ہوئے پاکستان  سے بھوک کے خاتمے کیلئے مشترکہ مقصد کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔ کراچی کے علاقہ لیاری جہاں پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، میں پہلے کارگل رزق بینک کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ رزق کارگل ایکو سسٹم کے ذریعے لیاری کو غذائی تحفظ فراہم کرنے ، کھانے کے ضیاع کو کم کرنے اور کمیونٹی کو 2لاکھ کے قریب غذائی اجزا فراہم کی جائیں گی۔رزق بینک ملک بھر میں غذائی عدم تحفظ اورجھونپڑیوں میںرہنے والوں طبقات کی بھوک کے خاتمے  میں مدد دینے کیلئے چار اہم خدمات فراہم کرے گا۔ان خدمات میں کمیونٹی کے اندر خوراک کی تقسیم کیلئے’رزق دیگ‘ ، غذائی عدم تحفظ کا شکار خاندانوں کی نشاندہی اور انہیں ماہانہ بنیادوں پر خوراک کی فراہمی اور کمیونٹی مرکز کے قیام کیلئے ’’رزق راشن‘ ‘،  بچ جانے والے کھانے کو اکٹھا اور محفوظ کرنا اور کم آمدنی والے خاندانوں میں اس کی تقسیم کیلئے ’’ رزق بچائو‘‘  اور zero waste اور zero hunger کی سرگرمیوں میں معاونت کیلئے ا سکولوں اور یونیوسٹیوں سے نوجوانوں کو متحرک کرنے کیلئے ’’ رزق فیوچر جنریشن پروگرام‘‘ شامل ہیں۔لیاری میں ایک بار اس ماڈل کو نافذ کرنے کے بعد اس شراکت دار ی کے ذریعے کراچی کے دیگراہم مقامات تک اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ یہ ماڈل ایکوسسٹم میں کام کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کیلئے  ایک نمونہ ہوگا کہ وہ مل کر ایسی کمیونیٹیز قائم کریں جو اپنا بوجھ خود اٹھائیں۔

ای پیپر دی نیشن