پی ٹی سی ایل کے انٹیگریٹڈٹیلی کام  لائسنس کی25 سال کیلئے تجدید 

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ آئندہ 25 برسوں کیلئے ا پنے ا نٹیگریٹڈ ٹیلی کا م سروسز لائسنس کی تجدید کرالی ہے۔ پی ٹی سی ایل نے 29 جون،  2018 کو پی ٹی اے کو باضابطہ درخواست دے کر تجدید کے عمل کا آغاز کردیا تھا۔ گفت و شنید کے اختتام کے بعدموجودہ حکومت کی پالیسی کے مطابق لائسنس کی تجدید کردی گئی۔  پی ٹی سی ایل ملک میں مواصلاتی رابطوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے پاکستان کیعوام کو بلا رکاوٹ اور بہتر معیار کی سروسز کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ پی ٹی سی ایل کی طرف سے فراہم کردہ بلا رکاوٹ اور قابل بھروسہ کنکٹیویٹی ملک میں مثبت، معاشی اور سماجی ترقی لانے میں اہم کردارادا کررہی ہے۔پی ٹی سی ایل وزیرا عظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے وڑن کے مطابق ملک کے کونے کونے میں فائبر نیٹ ورک بچھانے کیلئے تذویراتی حکمت عملی پرعمل پیرا ہے۔ یہ نہ صرف کاروباری طبقات کیلئے ممد و معاون ثابت ہوگا بلکہ صارفین کیلئے لا محدود تیز ترین انٹر نیٹ کے ذریعے سہولت اور آسانی کو یقینی بنائے گا۔مزید برآں پی ٹی سی ایل جدید ترین ٹیکنالوجیز کو بروئے کارلا کرمحفوظ اور جدید کلاؤڈ سلوشنز، ڈیٹا سینٹرز، فائبر انٹرنیٹ،مقامی اور بین الاقوامی لیز لائنز، آئی پی بینڈ ودتھ، آئی پی ٹی وی سروسز اور وائس ٹیلی فونی پیش کش کیلئے اپنے انفرسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے۔اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے نوید خالد بٹ، گروپ چیف ریگولیٹری آفیسر، پی ٹی سی ایل اور یوفون نے کہا ’’ہم اگلے 25 سال کیلئے حکومت پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی پالیسیوں کے مطابق اپنے لائسنس کی تجدید کا اعلان کرنے میں خوشی محسو س کرتے ہیں۔ بحیثیت قومی ادارہ پی ٹی سی ایل پاکستان بھر میں لوگوں اور اداروں کو مواصلاتی سروسز فراہم کرنے کی اپنی کوششوں میں ہمیشہ پرعزم رہا ہے۔ پی ٹی سی ایل اپنے قیام سے اب تک بہت زیادہ تبدیلیوں سے گزر ا ہے اور اب وہ اپنے صارفین، شراکت داروں اور سٹیک ہولڈرز کو بہتر سروس فراہم کرنے کیلئے پاکستان کو ڈیجیٹل طور پر جوڑے رکھنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔‘‘لائسنس کی تجدید کے ساتھ پی ٹی سی ایل پاکستان کوترقی اور خوشحالی کی نئی سطح پر لے جانے کے چیلنج کو قبول کرنے کیلئے تیار ہے۔ پی ٹی سی ایل اپنی وسیع مصنوعات اور سروسز پورٹ فولیو کے ساتھ پاکستان میں ٹیلی مواصلاتی صنعت میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے اور صارفین کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے پر عزم ہے۔ قومی ادارہ سب سے بڑے آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک کا حامل ہے جس میں چار عالمی زیر سمندر کیبلز شامل ہیں جو پاکستان میں بشمول دیگر ٹیلی کام آپریٹراورز لاکھوں صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن