سلک بینک ویزا، ای کامرس ڈرائیو کے ذریعے آگے بڑھنے کیلئے پر عزم 

کراچی ( کامرس رپورٹر )سلک بینک لمیٹڈ کا شمارسب سے زیادہ کریڈٹ کارڈ جاری کرنیوالے بینک میں ہورہا ہے۔ سلک بینک کے ویزا کریڈٹ کارڈز کارڈ ہولڈرز کو بنیادی فوائد ، سیکیورٹی سمیت عالمی معیارات کی متعدد پیش کش کر رہا ہے ۔’کوویڈ کے بعد‘ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھتی ہوئی توجہ کی وجہ سے بینکوں کے لئے ضروری ہو گیا تھا کہ وہ اپنے صارفین کو آن لائن لین دین میں آسانی اور سہولت فراہم کرے۔اس جذبے اور دنیا کی معروف خدمات کی فراہمی کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے سلک بینک نے ویزا کے ساتھ شراکت میں اپنی 'ویزا کنزیومر اینڈینٹیکشن سروس' (VCAS) ، جو بینک رسک پر مبنی توثیق (آر بی اے) کے ذریعے آن لائن تصدیق کی ایک بہتر خدمات پیش کی ہے ۔سلک بینک لمیٹڈ کے بزنس ہیڈ کریڈٹ کارڈز نوید مشتاق نے سلک بینک کی ڈیجیٹل ڈرائیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد بینکاری نظام کونئے دور کے لئے تیار کرنا ہے جہاں صارفین ڈیجیٹل حل پر زیادہ بھروسہ کرسکیں گے۔  سلک بینک نے کوویڈ کی وجہ سے آن لائن شاپنگ کی طرف صارفین کی دلچسپی کے پیش نظر صارفین کو بہتر تجربہ اور سیکیورٹی فراہم کرنے کو اہمیت دی ہے ۔ یہ اقدام ہمارے صارفین کو بے مثال سہولت فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاس ہے اور یہ سلک بینک کو قابل توثیق توثیق کے فیصلے پیش کرے گا اور صارفین کو درپیش محفوظ اور ہموار ادائیگی کے تجربات پیش کرے گا۔ پاکستان میں ڈیجیٹل تجارت کو آگے بڑھانے کے لئے ویزا اور سلک بینک کی کوششوں میں یہ ایک اہم قدم ہے۔

ای پیپر دی نیشن