کراچی (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما لیبرونگ کے صوبائی صدر سید منور رضا نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے سندھ کو ٹیکس کی عدم فراہمی کے سبب بڑی مشکلات کا سامنا ہے صوبے کو وفاق اس کے حق کی گیس نہیں دے رہا گیس بحران کے سبب صوبے کی شہری و دیہی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے گیس نہ ملنے سے صوبے کا صنعتی پہیہ جام،ٹرانسپورٹ بند اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیںوفاقی حکومت کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں حکومت کی عوام دشمن پالیسیوںنے قوم کا جینا حرام کردیا ہے ایک طرف بیروزگاری عروج پر ہے تو دوسری طرف قومی اداروں سے ملازمین کو نکالا جارہا ہے جس سے لاکھوں گھرانے متاثر ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام عمران حکومت سے نالاں ہوچکے ہیں ۔
گیس بحران سے سندھ کی شہری و دیہی زندگی مفلوج، منور رضا
Jan 14, 2021