کراچی(اسپورٹس رپورٹر) سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال نے ایس ایس بی انٹر ڈویژنل گرلز چیمپئن شپ کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان کردیا چیمپئن شپ 16 اور 17 جنوری کو بلاول اسپورٹس کمپلیکس نوابشاہ میں ہوگی شہید بے نظیر آباد کے ڈویژنل سیکرٹری محمد کلیم خان آرگنائزنگ سیکرٹری ہوں گے جبکہ لاڑکانہ ڈویژن کے شفقت مکانی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہوں گے ان کے ساتھ نصرت حسین، مومن انوار الحق، منصور ڈھوٹ، خالدہ افتخار، امبر نذیر، عقیل لارک ممبران میں شامل ہوں گے حسن عسکری کاظمی ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر ہوں گے عائشہ ارم، عمیرہ صدیقی اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گی کراچی ڈویژن کی ٹیم کے انتخاب کے لئے فائنل ٹرائلز جمعرات 14 جنوری کو کراچی ہاکی کمپلیکس میں ٹگ آف وار گراؤنڈ پر تین بجے ہوں گے تمام کھلاڑی فائنل ٹرائلز میں شریک ہوں۔
ایس ایس بی انٹرڈویژنل گرلز ٹگ آف وار چیمپئن شپ کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان
Jan 14, 2021