السید احمد کبیر الرفاعی کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

Jan 14, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رفاعیہ ٹرسٹ پاکستان کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ عرس حضرت السید احمد کبیر الرفاعی زیر صدارت سجادہ نشین السید ظفر یاب علی عظمت اللہ اور السید واصف علی الرفاعی پاپوش نگر قبرستان میں منایا گیا۔ عرس مبارک کے پہلے روز بعد نماز مغرب محفل نعت' چادر پوشی' گل پاشی کی تقریبات ہوئیں جبکہ تیسرے روز نعت خوانی و بیان سیرت الرفاعی' حلقہ راتب الرفاعی اور محفل سماع و لنگر عام کا ککری گرائونڈ میں اہتمام کیا گیا۔ محفل سماع میں ملک بھر سے علمائ￿  کرام' صوفیائے کرام اور مریدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر یونس قادری نے کہا کہ آپ خدا کے چیدہ لوگوں میں ایک تھے جنہوں نے اسوہ? حسنہ کی نہ صرف مریدین کو تلقین کی بلکہ خود بھی عمل پیرا ہوئے' اعلیٰ حضرت ہمیشہ فرماتے تھے کے لوگوں کے اعمال ہی آخرت کا اثاثہ ہیں۔ دریں اثنائ￿  سجادہ نشین رفاعیہ پاکستان السید حضرت ظفر یاب علی عظمت اللہ الرفاعی نے مقرر کردہ خلفائ￿  کی دستار بندی کی اور سند خلافت بھی دی' آخر میں السید ظفر یاب علی عظمت اللہ الرفاعی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ملک و قوم کی حفاظت فرمائے' حاضرین و مریدین کی دلی مرادیں پوری کرے۔

مزیدخبریں