بیول (نامہ نگار) فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جنوری میںبجلی کی قیمتوں میں 1.06روپے اضافہ کر کے حکومت نے رہی سہی کسر نکال دی تحریک انصاف کی حکومت اڑھائی سالوں میں بجلی کی قیمتوں میں ڈبل اضافہ کر چکی ہے لیکن حکومت کی ضروریات پھر بھی پوری نہیں ہو رہی حکومتی شاہ خرچیاں بڑھتی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں آئے روز بجلی گیس پٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے دسمبر کے مہینے کے گیس بل دیکھ کر صارفین کی چیخیں نکل گئیں ہزاروں روپے کے بل بھیج دئے گئے غریب عوام کا کہنا ہے کہ اپنے بچوںکی دووقت کی روٹی پوری کرنی انتہائی دشوار ہے اوپر سے حکومت ہر ماہ بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہے حکمرانوں کی عیاشیاں پوری کرنے کے لیے غریب عوام پر ہر ماہ اضافی بوجھ ڈال دیا جاتا ہے جس سے غریب آدمی کی کمر ٹوٹ گئی ہے حکومت خدارا کچھ تو خیال کرے عوام کو صرف جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنے دے۔