14 نفوس پر مشتمل دو گونگے بھائیوں کا خاندان کسمپرسی کا شکار 

Jan 14, 2021

سنجوال کینٹ(نامہ نگار) 14 نفوس پر مشتمل دو گو نگے بھائیوں کی فیملی بے روزگاری اور مہنگائی کے ہاتھوں پریشان کام نہ ملنے اور مہنگائی کے باعث خاندان فاقوں پر مجبور دونوں گونگے بھائی سانس کی ڈوری بحال رکھنے اور مخیر حضرات سے تعاون اور مدد کی اپیل لے کر اخبار کے دفتر پہنچ گئے عثمانیہ مسجد محلہ آمین آباد اٹک کے رہائشیوں دو گونگے بھائیوں نذیر احمد اور ارشد محمود پسران نور محمد نے میڈیا کو اپنے مخصوص اشاروں اور زبان میں بتایا کہ وہ دو بھائی جوکہ شادی شدہ ہیں نذیر احمد کے چھ بچے ہیں اور ارشد کے تین بچے گھر کے کل 14 افراد بنتے ہیں اس مہنگائی کے دور میں کام نہ ہونے اور بے رو زگا ر ی کے ہاتھوں تنگ ہیں گزر اوقات بھی مشکل ہو گئی ہے دونوں گونگے بھائیوں نے مخیر حضرات سے تعاون اور امداد کی پرزور اپیل کی ہے انہوں نے موبائل نمبر بھی دیا ہے تعاون کرنیوالے حضرات اس نمبر 03134806280 پر رابطہ کریں ۔ 

مزیدخبریں