منفی 40 درجے سینٹی گریڈ میں بھی دوڑنے والی چینی بْلٹ ٹرین

بیجنگ: چین نے ہر قسم کی موسمیاتی شدت میں بھی اپنی رفتار برقرار رکھنے والی بْلٹ ٹرین بنائی ہے جو منفی 40 درجے سینٹی گریڈ میں 350 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔اس ٹرین کو CR400AF-G کا نام دیا گیا ہے جو فیوکسنگ ٹرین سیریز کا ایک حصہ ہے اور اسے 6 جنوری کو منظرِ عام پر لایا گیا۔ ٹرین کی پٹڑیاں اور نظام کو ہائی اسپیڈ بنایا گیا ہے جو بیجنگ کو شمال مشرقی سرد علاقوں، ہاربِن اور شینیانگ سے جوڑے گی جن میں شینیانگ برف کے میلوں کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن