ادارے کے وقار کی بحالی کے لئے بنچ اور بار کو مشترکہ کاوشیں کرنا ہونگی

Jan 14, 2021

دنیا پور (نامہ نگار)  ادارے کے وقار کی بحالی کے لئے بنچ اور بار کو مشترکہ کاوشیں کرنا ہونگی، جونئیرز وکلاء کی رہنمائی کے لئے سینئرز کو اپنا کردار کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودہراں پرویز اقبال سپرا، رمضان خالد جوئیہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور دیگر نے دنیاپور بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے دنیا پور بار کے وکلاء  کے اتحاد کو سراہا تقریب سے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج دنیاپور  مہر آصف سیال، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل طارق ندیم، ممبران پنجاب بار کونسل جعفر طیار بخاری، چوہدری شفقت علی، سجاد حسین ٹانگرہ، رانا اقبال نون اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ضمیر حسین سنڈھل، سابق صدور بار سردار شفقت رسول ڈوگر، نصیب گجر، مہر عبدالعزیز اور سیکرٹری بار چوہدری ظفراللہ وڑائچ نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں