مخنت کش کی لے پالک بیٹی اغوا،اجتماعی زیادتی

Jan 14, 2021

بورے والا‘ گگو منڈی‘ جلہ جیم(نامہ نگاروں سے) رئیس زادوں کی محنت کش کی ’’لے پالک‘‘ بیٹی کو گھر سے اغوا کر کے ڈیرہ پر لے جا کر اجتماعی زیادتی۔ پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نواحی گائوں 255 (ای بی) کا رہائشی محنت کش محمد ریاض اپنے بیوی بچوں سمیت گھر میں سو رہا تھا کہ قریب 11 بجے اسی گائوں کے رہائشی بااثر رئیس زادے عثمان آرائیں،ساحر آرائیں اپنے دوستوں شعیب،عبداللہ،حمزہ،امجد اور ایک نامعلوم سمیت دیواریں پھلانگ کر زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور گھر میں سوئی ہوئی محنت کش محمد ریاض کی 15سالہ ’’لے پالک‘‘ بیٹی اللہ رکھی کو زبردستی اغواء کر کے چک نمبر257 (ای بی) میں ایک ڈیرہ پر لے گئے جہاں ملزمان ساری رات اسے اپنی گندی حوس کا نشانہ بناتے رہے اس دوران عثمان آرائیں مبینہ طور پر اپنے موبائل سے لڑکی کی برہنہ وڈیوز بناتا رہا لڑکی کی حالت غیر ہونے پر ملزمان کارمیں ڈال کر اسے بے ہوشی کی حالت میں اس کے گھر کے باہر پھینک گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گگومنڈی پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ہی تھانہ گگومنڈی میں انہیں بچانے کیلئے سفارشیوں کی لائنیں لگ گئی ہیں متاثرہ محنت کش کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے۔ جلہ جیم  میں سوتیلے نانا نے 2سالہ زینب کو جنسی حوس کا نشانہ بنا ڈالا بچی ہسپتال داخل مقدمہ درج ملزم گرفتار موضع عمر کھچی کی رہائشی حسینہ مائی 2سال قبل قتل ہو گئی تھی اس کے خاوند عبدالقیوم نے اپنی 2سالہ بیٹی کے ساتھ لاہور میں مغل پورہ کے علاقے باجالائن میں رہائش رکھ کر کلثوم نامی خاتون سے شادی کر رکھی ہے گزشتہ دنوں 2 سالہ زینب گھر میں اکیلی تھی اس کے سوتیلے نانا اکرم نے جنسی بھیڑیا بن کر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے جلہ جیم سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزیدخبریں