ملتان (نیوز رپورٹر) احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں بنا کر مبینہ طور پر شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والے علی ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کے خلاف دو مختلف ریفرنسز گرین فورٹ اور ملینیم سٹی میں فراڈ کی سماعت آج تک ملتوی ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم کے خلاف 7 مختلف ریفرنس دائر ہیں۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب کے مطابق علی ایسوسی ایٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کے خلاف غیر قانونی کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے کا الزام ہے، ملزم نے گرین فورٹ، فیلکن سٹیشن ملینیم سٹی، بابر ٹاؤن، گرین فورٹ پلس کے نام سے کالونیاں بنا کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔