خود غرض حکمرانوں نے کسان بے حال اور پاکستانی پنجاب کو بنجر کردیا: فردوس عاشق اعوان 

Jan 14, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر )  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  سابق وزیراعلی سے متعلق کہا کہ شوباز شریف نے زرعی رقبوں پر رہائشی کالونیوں کی پالیسی بنائی اور زرعی معیشت کے حامل صوبے کو صنعتی صوبہ بنانے کے نام پر لوٹا گیا۔   سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے بیان میں  انہوں نے کہا کہ پنجاب پورے پاکستان کا فوڈ باسکٹ تھا لیکن شوباز شریف نے زرعی رقبوں پر رہائشی کالونیوں کی پالیسی سے غریب کسان سے نوالہ چھین لیا۔ فردوس اعوان نے کہا کہ ن لیگ درو میں ناکام صبعتی منصوبے شروع کیے گئے،جس کے باعث زراعت کا شعبہ سابق حکومتوں کی لوٹ مار کی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ زرعی زمینوں کے سکڑنے سے آئے دن آٹا گندم جیسے بحران سر اٹھانے لگے کئجب شوباز کا ٹبر اور حواری فیکٹریوں، کارخانوں اور شوگر ملوں کی سیاست کرتے رہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری کہتی تھیں بیرون ملک تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے،چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ شہزادی کے نام پر ہزاروں ایکڑ زمین موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی پنجاب پورے بھارت کیلیے خوران پیدا کرتا ہے لیکن خود غرض حکمرانوں نے کسان بے حال اور پاکستانی پنجاب کو پنجر کردیا۔

مزیدخبریں