ٹیکس نظام میں مزید آسانیاں پیدا کی جائیں: چیئرمین اپبوما/ خواجہ یونس 

Jan 14, 2021

ملتان (سماجی رپورٹر)آل پاکستان بیڈشیٹ اینڈ اپ ہو لسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ محمد یونس نے کہا کہ مالی سال 2020-21  کی پہلی ششماہی میں  2205 ارب روپے کے محاصل اکھٹے کئے گئے جو کہ نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے یہ بات FBR کی جانب سے جاری اعداد و شمار پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ خواجہ محمد یونس نے کہا اگرچہ اس سال 24 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرن  فائل کی ہیں جو کہ گزشتہ سال سے تقریباً 2 لاکھ زیادہ ہیں لیکن یہ کافی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ آبادی کے حامل ملک میں صرف  ایک  فیصد کی جانب سے ٹیکس ریٹر ئنز فائل کی گئی ہیں اور ان 2.4 ملین میں سے بھی ایک ملین کی جانب سےNil ریٹرن فائل کی گئی ہیں۔چیئر مین اپبوما نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہے کہ محض 14 لاکھ  لوگ اور جس میں سے زیادہ تر بڑے صنعتی ادارے اور تنخواہ دار طبقہ ہی ٹیکسوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہ اگرچہ FBRمیںاصلاحات کا سلسلہ جاری ہے لیکن اسے مزید تیزی سے فروغ دینا ہوگا تاکہ ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کی شمولیت سے محاصل کی بیس کو بڑھا کر موجودہ ٹیکس گزاروں پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جاسکے۔انہوں حکومت سے گزارش کی عوام کا اعتماد بڑھانے اور ٹیکس کے نظام میں شمولیت کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں اور زیادہ سے زیا دہ ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے تاکہ افرادی مداخلت کو ختم کیا جاسکے

مزیدخبریں