ملتان (خبر نگار خصوصی)پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں سب رجسٹرار کینٹ محسن نثار کو تبدیل کر کے ان کی خدمات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کے حوالے کر دی ہیں جبکہ ان کی جگہ اے سی کوٹ ادو فیاض علی کو تبدیل کر کے سب رجسٹرار کینٹ تعینات کر دیا ہے اس کے علاوہ سکول ایجوکیشن کے سیکشن افسر محمد سہیل وومن ڈیپارٹمنٹ کی کی سیکشن افسر وجہہ رسول تعیناتی کے منتظر محمد اورنگزیب کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن افسر زاہد محمود محکمہ زراعت کے سیکشن افسر شوکت علی اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سیکشن افسر مس حنا چوہدری کو تبدیل کر کے ان کی خدمات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں۔