امریکی اسٹریمنگ کمپنی نیٹ نیٹ فلکس انکارپوریشن کا کہنا ہے کہ وہ اس سال کامیڈی ، ڈرامہ ، فیملی سمیت 70 سے زیادہ فلمیں ریلیز کرے گی ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق نیٹ فلکس نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ نیٹ فلکس دنیا بھر میں موجود اپنے صارفین کے لیے رواں سال مختلف زبانوں میں 70 سے زائد فلمیں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نیٹ فلکس کے 2021 شیڈول میں 18 ڈرامے ، 9 سنسنی خیز 8 متحرک فلمیں اور 8 رومانی فلمیں شامل ہیں ۔