محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھنداور خطہ پوٹھو ہار میں چند مقامات پر کہر اور شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہااور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔ رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت، سکردو منفی16 ،لہہ، استور منفی14 ، گوپس منفی12 ،قلات ،ہنزہ ،بگروٹ منفی 8 ،گلگت ،پاراچنار منفی7 ،کالام منفی 5اوردالبندین میں منفی4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھندچھائے رہنے کا امکان
Jan 14, 2021 | 16:26