بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر پر ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا 28 سال کا سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوا۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔ جوابی فائرنگ سے بھارتی فوج کا جانی ومالی نقصان ہوا ہے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔شہید ہونے والے سپاہی نبیل لیاقت کا تعلق گوجر خان سے ہے۔