ٹبہ سلطان پور( نمانئدہ نوائے وقت ) نواحی علاقہ ولی والا میں محکمہ زراعت ٹبہ عملہ کی غفلت کے باعث کنوں کے باغ بیماری سے سوکھنے لگے اگر یہی حال رھا تو ملک میں کنوں کا بحران پیدا ہو جائے گا ان خیالات کا اظہا باغ کے مالک چوہدری محمد نعیم کمبوہ نے روز نامہ نوائے وقت سے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت ٹبہ سلطانپور میں عرصہ دراز سے ایک ہی دفتر میں تعینات مقامی رہائشی ھونے کی وجہ سے دفتر میں اپنی حاضری لگا کر سارادن اپنے گھریلوں کاموں میں مصروف رہتے ہیں زراعت افسر سید امتیاز شاہ سارا دن سرکاری کیری ڈبہ پر اپنی فیملی اور بچوں کو جہانیاں اور ملتان کی سیر کرواتا پھرتا ہے زمینداروں کی رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے کنوںکے باغات اور فصلیںبرباد ھورہی ہیں جبکہ محکمہ زراعت کا دفتر بھوت بنگلہ بن چکا ہے۔انہوں نے حکام سے فوری طور پر زراعت افسر کے خلاف سخت کارروائی کرکے ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پر چوھدری حاجی محمد سعید کمبوہ۔۔حاجی رحمت اللہ چوھدری محمد یعقوب چوھدری مبشر حسن کمبوہ بھی موجود تھے۔