بہاولپور(خبر نگار)صوبائی وزیر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز امیر تیمور خان بھٹی نے اولمپئن مطیع اللہ خان تمغہ امتیاز کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر پھول بھیجے جو کہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر مقصود الحسن جاوید نے عامر حمید ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بہاول پور اور محمد اشفاق احمد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رحیم یار خان کے ہمراہ مطیع اللہ خان کو پیش کئے۔ ان کی خیر یت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی ۔