کراچی اور سیالکوٹ سے برآمد کنندگان کے نمائندہ وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات 

کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے برآمد کنندگان کے نمائندہ وفد نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرکے منی بجٹ میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون پر سیلز ٹیکس نافد کرنے کی تجویز پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔برآمد کنندگان کے نمائندہ وفد میں کراچی سے معروف صنعتکار ادریس گیگی، مصطفی ہیمانی، وسیم اختر، حسن صدیقی، صادق حاجی اور اقبال ایوب شامل تھے جبکہ سیالکوٹ سے خواجہ مسعود اور محمود سیٹھی شامل تھے۔۔ وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات میں انھیں بتایا کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز پر دنیا بھر میں کہیں بھی ٹیکس عائد نہیں کیا جاتا، سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز اس  آرڈیننس کی خلاف ورزی بھی ہوگی۔جس کے تحت پاکستان  میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں کاروباری لین دین ڈالرز میں ہوتا ہے ایسے میں سیلز ٹیکس پاکستانی روپے میں کیسے دیا جائے؟ وزیر اعظم نے صنعتکاروں کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...