حکومت نجی شعبے کیلئے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے پر کام کررہی ہے،اظفر احسن 

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین محمد اظفر احسن نے کراچی میں سرمایہ کاروں سے خطاب میں کہا کہ بزنس کمیونٹی کا معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ بزنس کمیونٹی اپنے کاروبار کو وسعت دے اور منافع کمانے دولت پیدا کرے۔موجودہ حکومت نجی شعبے کیلئے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے پر کام کررہی ہے۔حکومت پاکستان کا کاروباری تنازعات کے فوری حل کے لئے خصوصی عدالتوں کا قیام، نجی شعبے کے نئے کاروبار شروع کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا قابلِ ذکر ہے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سستی اور آسان فنانسنگ فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے،ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے سرمایہ کاری بورڈ میں اصلاحات کا عمل جاری ہے،سرمایہ کاری بورڈ میں اصلاحات کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کا فروغ ہے۔سرمایہ کاری بورڈ نے ملک بھر میں  22 سپیشل معاشی زون کی منظوری دی، نجی شعبہ ٹیکسوں کی ادائیگی اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم نے ریگولیٹری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان ریگولیٹری موڈرنائزیشن انشیٹو شروع کیا یے جس کی قیادت سرمایہ کاری بورڈ کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...