آئل ریفائنریز نے فرنس آئل کی قیمت میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) آئل ریفائنریز نے فرنس آئل کی قیمت میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی۔ واضح رہے کہ حکومت نے مقامی ریفائنریزکو فرنس آئل کی قیمت کم کرنے کا کہا تھا ،حکومت نے پاور پلانٹس کو چلانے کیلئے مناسب قیمت پر فرنس آئل کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔ ریفائنریز مالکان کا موقف ہے کہ فرنس کی قیمت درآمدی فرنس آئل سے کم ہے ،فرنس آئل کی قیمتوں میں مزید کمی نہیں کر سکتے۔ذرائع کے مطابق درآمدی فرنس آئل کی لاگت 92 ہزار 423 روپے فی میٹرک ٹن ہے ،پارکو نے 83 ہزار روپے فی میٹر ک ٹن ، نیشنل ریفائنری نے 80 ہزار روپے، پاکستان ریفائنری نے 81 ہزار روپے اور سنر جیکو نے 86 ہزار روپے کا ریٹ دیا ہے ،مہنگی ایل این جی کے باعث ملک میں بجلی کی پیداوار کیلئے حکومت فرنس آئل کا استعمال کرنا چاہتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...