لاہور(اظہار الحق واحد )پاکستان میں کاسمیٹکس کی انڈسٹری بے پناہ وسعت کی حامل ہے ۔تاہم یہاں انڈسٹری کو سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث پروڈکشن کمپنیوں کو نقصان اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جبکہ مارکیٹ میں اصل مصنوعات کی جعل سازی سے کاپی مصنوعات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کو حرکت میں آنا چاہیے، وگرنہ اصل اورصحیح کوالٹی کی پروڈکشن انتہائی کم ہوتے ہوتے ختم ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار لاثانی کاسمیٹکس کی سی ای او ڈاکٹرعفیفہ وحید نے"نوائے وقت" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاثانی کاسمیٹکس اپنے کسٹمر ز کو اپنی فیملی تصور کرتی ہے۔ اسی لئے ان کی صحت اور خوبصورتی کو یقینی بنانے کیلئے ریسرچ کی بنیاد اورماہرین کی مدد سے اپنی مصنوعات تیار کرتی ہے جس سے عام آدمی بھی فا ئد ہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے موجودہ حالات میں سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ بڑی بڑی انڈسٹریز بھی کاسمیٹکس کے نام پرزہریلے مواد پر مشتمل مصنوعات مارکیٹ کررہی ہیں۔ جس سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے اور یہ عمل انتہائی تکلیف دہ ہے،حکومت کو اس کا نو ٹس لینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ لاثانی کاسمیٹکس کی تمام تر کاوشیں اپنے کسٹمر ز کو معیاری اور بہترین پراڈکٹ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، جپسی وائٹنگ کریم سے نیل پالش ریموور تک تمام مصنوعات کی عوامی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ لاثانی کاسمیٹکس کے مقابلے میں دیگر مصنوعات میں زہریلے عوامل کی موجودگی عوام کی صحت سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ تاہم لاثانی کاسمیٹکس اپنی تمام مصنوعات کی معیاری تیاری کے ساتھ اس میں کسی بھی مضر صحت عنصر کو شامل کرنے سے گریزاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنا خیال رکھے اور اپنی شخصیت کو نکھارنے کیلئے بہترین مصنوعات استعمال میں لائے اور ہم نے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے مد نظر وائٹنگ کریم، باتھنگ سوپ سمیت دیگر اہم مصنوعات کو عالمی معیار پر تیار کرکے مارکیٹ کیا ہے۔ جس کا عوام کی جانب سے انتہائی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹر عفیفہ وحید کہتی ہیں کہ پاکستان کی کاسمیٹکس مارکیٹ میں بہت پوٹینشل ہے مگر کوالٹی اور ادارہ جاتی معیار کو پورا کرنا انڈسٹری کیلئے بڑا چیلنج ہوتا ہے کوشش ہے کہ معیار کو برقرار رکھیں۔ اور ہم نے مارکیٹ میںاسی معیار کی بدولت ہی اپنی پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پریہ ہمارا دعویٰ ہے کہ کوئی بھی ہماری پراڈکٹ مارکیٹ سے لے اور قومی یا بین الاقوامی سطح پر کسی بھی لیب سے ٹیسٹ کروئے انشا ء اللہ ہم اپنے معیار پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد 15 سے زائد معیاری مصنوعات لانچ کریں گے جن میں سے کئی مصنوعات اپنے ٹرائل مکمل کر چکی ہیں۔ میں سمجھتی ہوں تمام مصنوعات کو کئی مراحل سے مکمل طور پر گزار کر ہی اس کے نتائج حاصل کرنے چاہئیں، تاکہ عوام ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔
جعل سازی سے کاپی مصنوعات کی فرخت کیخلاف قانون کو حرکت میں آنا چاہیے : ڈاکٹر عفیفہ وحید
Jan 14, 2022