اپوزیشن کا احتجاج‘ مخالفت کی تحریکیں حکومتی اکثریت کے سامنے بے سود

 اسلام آباد(رپورٹ:رانا فرحان اسلم)قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے ترمیمی مالیاتی بل کی منظوری اپوزیشن کے ارمانوں پر اوس پڑی رہی بل منظوری کی راہ روکنے کے دعوے ہوا ہو گئے۔ اپوزیشن کے کچھ اراکین اجلاس سے غیر حاضر رہے اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کارکنوں کو اکٹھا کرکے احتجاجی نعرے لگائیں۔اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور ن لیگی اراکین ایوان سے اپوزیشن لیڈرچیمبر اور چیمبر سے ایوان کے چکر لگاتے رہے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو اجلاس کے دوران اسمبلی ہال میں موجود رہے بلوں کیخلاف اپوزیشن مخالفت کرتی رہی تحاریک بھی پیش کرتی رہی لیکن حکومت اکثریت سے بل پاس کرواتی رہی ن لیگی رکن اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا سے اپوزیشن کے جوش وخروش میں کمی بارے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا اپوزیشن کیا کرے حکومت کا سر پھاڑ دے  اپوزیشن کیجانب سے حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے پارلیمنٹ کے باہر عوامی احتجاج بھی بے سود رہا۔

ای پیپر دی نیشن