بھارت فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاسکتا ہے ، دوست ممالک کو آگاہ کر دیا : پاکستان 

Jan 14, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا   بھارت صورتحال کو مز ید پیچیدہ بنا نے کیلئے ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاسکتا ہے جبکہ  چین کی قیادت کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 3 سے 5 فروری کو بیجنگ جائیں گے۔ پاکستان نے اپنے دوست ممالک کو آگاہ کیاہے کہ بھارت صورتحا ل کو مز ید پیچیدہ بنا نے کے لئے ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا سکتا ہے عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لے،  جوہری جنگ روکنے، ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کے لیے سلامتی کونسل مستقل ارکان کا مشترکہ بیان قابل ستائش ہے پاکستان بطور ذمہ دار جوہری طاقت اقوام متحدہ جنرل اسمبلی تخفیف اسلحہ امور کا حامی ہے جبکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل مستقل ارکان کے مابین مفاہمت مثبت پیشرفت ہے، اتفاق رائے عالمی، علاقائی تذویراتی استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ بھارتی قابض فورسز کی اپنے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کاْ سلسلہ جاری ہے، عالمی برادری کشمیر اور بھارت کے اندر اقلیتوں کے خلاف مظالم کو نوٹس لے، مودی سرکار بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کرے۔ وزیراعظم چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، پاکستان اور چین کے مابین سی پیک سمیت تمام امور پر گفتگو کی جائے گی۔ چین کا اقوام متحدہ کے 2030ء کے دیرپا ترقی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اہم کردار ہے ،پاکستان اور کے مابین مذاکرات ہونا ضروری ہے،آبی امور پر میکانزم موجود ہے اور حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،کرتارپور راہداری امن کی راہداری، مذہبی سیاحت کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ 2020کے اختتام سے کینیڈا کی پاکستان کے لئے سفری ہدایات میں تبدیلی نہیں آئی۔ پاکستان اور کینیڈا دوطرفہ تعلقات کی تعمیری انداز میں وسعت اورگہرائی کے لئے مصروف عمل ہیں اور خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف نے ریاستی دہشتگردی پرپردہ ڈالنے کی کوشش کی بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیر پر مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش  کی ہے بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت غیر قانونی قبضے والے کشمیر میںظلم و ستم روکے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں