تحریک صوبہ ہزارہ کے کارکنوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ 

Jan 14, 2022

اسلام آباد(خبر نگار) تحریک صوبہ ہزارہ کے کارکنوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج سلیکٹڈ وزیراعظم کو ان کا وعدہ یاد کروانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں سلیکٹڈ وزیر اعظم یو ٹرن لے کر سو گئے ہیں وزیراعظم عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ میں وزیراعظم بنا تو 90 دن میں صوبے بنا دوں گادو سال سے یہ معاملہ کمیٹی کے سرد خانے میں پڑا ہے  آج پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ ہزارہ والوں کو ان کا حق دیا جائے ہمارے قائد نواز شریف کا ہزارہ والوں سے گہرا تعلق ہے مسلم لیگ ن تحریک صوبہ ہزارہ کیساتھ ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پارلیمنٹ کے باہر صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے ہونیوالے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مظاہرے سے صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین سردار یوسف اور سینیٹر طلحہ محمو، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ جمعیت علماء اسلام کے مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ حق ملتا نہیں چھین کر لیا جاتا ہے جو قومیں قربانی دینا جانتی ہیں وہ اپنا حق لے لیتی ہیں بتایا جائے صوبہ ہزارہ بننے کیا رکاوٹیں درپیش ہیں عمران خان حکومت سے پہلے صوبہ بنانے کا وعدہ کرتا رہا حکومت میں کنٹینر والا عمران کہیں کھو گیا ہے ہمارے صوبہ میں انکم کے وسائل ہیں صوبہ ہمارا حق ہے ہم اپنا حق لیکر رہیں گے۔

مزیدخبریں