اسلام آباد (خصوصی رپورٹر‘نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس عمر عطاء بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی تعیناتی دو فروری 2022ء سے مؤثر ہو گی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022ء کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال 2012ء سے 2014ء تک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہے 17 جون 2014ء کو سپریم کورٹ کے جج بنے ایک سال 6 ماہ 25دن چیف جسٹس رہنے کے بعد 16 ستمبر 2023ء کو ریٹائرڈ ہو جائینگے‘ انہوں نے یونیورسٹی آف کولمبیا اور یونیورسٹی آف کیمبرج سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
جسٹس عمر عطا بندیال نئے چیف فسٹس ، صدر نے منظوری دیدی
Jan 14, 2022