نیول چیف کا سمندری حدود میں خطرات سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ آپریشنل کمانڈز سیمینار بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوا، جس میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے دنیا بھر میں بحری افواج کو بحری حدود میں درپیش متعدد روایتی اور غیر روایتی چیلنجز پر روشنی ڈالی، امیر البحر نے قومی سطح پر اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور علاقائی اور عالمی سطح پر سمندری حدود میں بین الاقوامی خطرات کا مناسب طور پر مقابلہ کرنے اور ان پر قابو پانے کے لیے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ مہمان خصوصی نے پیش کئے جانے والے مقالہ جات کے معیار کو سراہتے ہوئے پینل ممبران اور سیمینار کو پیشہ ورانہ انداز میں منعقد کرنے پرمنتظمین کے کردار کو سراہا۔ پاک بحریہ کا آپریشنل کمانڈز سیمینار ہر سال آپریشنل کمانڈز یعنی فلیٹ اور کوسٹل کمانڈ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ایک نمایاں تقریب ہے جس کے دوران متعلقہ کمانڈز کے افسران کے منتخب پینل عصری بحری پیشہ ورانہ امور پرتحقیقی مقالہ جات پیش کرتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن