امریکی ناظم الامور کی ملاقات افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت : آرمی چیف 

Jan 14, 2022

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی یہ ملاقات جمعرات کو جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی جب کہ افغان صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے منظم عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مزیدخبریں