پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد دوسرے مرحلے کیلئے کمر کس لی ہے۔ صوبائی حکومت نے الیکشن والے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا ہے۔ 16 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ 27 مارچ کو ہو گا۔ پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی کو جے یو آئی ف نے ہرایا تھا۔
خیبر پی کے‘ بلدیاتی الیکشن اضلاع میں ڈپٹی کمشنروں کے تبادلے‘ تعیناتیاں
Jan 14, 2022