امریکہ میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح کو چھو گئی 

نیو یارک (آئی این پی ) امریکہ میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح  کو چھو گئی۔ رواں ماہ کے 13 دنوں میں  مہنگائی گزشتہ ماہ سے 7 فیصد بڑھی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق  امریکہ  سپلائی چین اور کارکنوں کی قلت کے باعث مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہو رہی ہیں ،  حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی کی گئی مگر اس کے بھی مثبت  اثرات سامنے نہیں آئے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی دو ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں ، امریکی خام تیل کی قیمت  میں  1.42 ڈالر فی بیرل اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 82.64 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔  برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت 1.10 ڈالر  بڑھنے کے بعد 84.82 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ امریکا میں 6جنوری2021 ء کو کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے کو ایک سال مکمل ہونے کے بعد10  میں 6افراد سمجھتے ہیں کہ امریکا میں   جمہوری نظام تباہ ہونے کا خطرہ  ہے۔ ریاست کنیکٹی کٹ کے علاقہ ہیمڈن میں واقع کوئنی پیاک یونیورسٹی کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق 76فیصد افراد کا خیال ہے کہ امریکا میں سیاسی عدم استحکام بیرونی خطرات  کے برعکس سب سے  بڑا خطرہ ہے۔ جبکہ 58فیصد افراد نے امریکا میں جمہوری نظام   تباہ ہونے کا خطرہ  جبکہ 37فیصد نے اس کی مخالفت کی ہے۔ 53فیصد افراد کا خیال ہے کہ ملک میں سیاسی تقسیم بدتر ہونے کی توقع ہے۔ 33 فیصد صدر جوبائیڈن کے حامی، 53 مخالف، 13 فیصد نے رائے نہیں دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن