نیا بھارت بنانا، اورنگزیب بابر، اویسی کی جگہ نہیں ہوگی: وزیراعلیٰ  آسام 

Jan 14, 2022

کولکتہ (اے پی پی) بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلی ہیمانت بسوا شرما نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا نظام اور اسد الدین اویسی کا نام جلد مٹا دیا جائے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے یہ بات تلنگانہ کے شہر ورنگل میں ایک اجتماع سے تقریر کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک نیا بھارت بنانا ہے جہاں کسی اویسی، اورنگ زیب، بابر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی اور جہاں ہرکوئی نظام کی نہیں بلکہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی تاریخ پڑھے گا۔ انہوں نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اور غیرقانونی قبضے والے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں