لوانڈا(شِنہوا)انگولا کے صدر جواو لورینکو نے لوانڈا میں ٹیکسی ڈرائیوروں کے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی کارروائیوں کو دہشتگردانہ عمل قرار دیا ہے۔وزرا کونسل کے 12 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لورینکو نے زور دیا کہ ملک کو ایک باغیانہ کارروائی کا سامنا ہے جس کے دوران امن عامہ کو درہم برہم اور سرکاری اور نجی املاک کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ انہوں نے ہڑتال کے دوران پولیس کی حب الوطنی، بردباری اور ذمہ دارانہ رویے کی بھی تعریف کی۔پولیس کے مطابق پیر کو ٹیکسی ڈرائیوروں کی زیرقیادت منعقدہ ہڑتال کا مقصد توڑ پھوڑ اور افراتفری پھیلانا تھا اور اس دوران وزارت صحت کی ایک بس اور حکمران جماعت ایم پی ایل اے پارٹی کی عمارت کو بھی تباہ کیا گیا ، ہنگاموں کے بعد 29 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
انگولا کے صدر نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کو دہشتگردانہ عمل قراردیدیا
Jan 14, 2022