vسانحہ مری‘ تحقیقات جاری‘ انتظامیہ‘ اداروں میں کوآرڈینیش نہ ہونے کاانکشاف 

اسلام آباد،راولپنڈی( خصوصی رپورٹر + اپنے سٹاف رپورٹر سے) مری میں برفباری کے باعث ہلاکتوں کے معاملے پر از خود نوٹس لینے کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کردی گئی درخواست سینئیر وکیل عبید عباسی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مری میں برفباری کے باعث ہلاکتوں کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی نے جمعرات کوبھی مری میں تحقیقات کا عمل جاری رکھا4اراکین پر مشتمل کمیٹی نے گزشتہ روز تحصیل میونسپل کارپوریشن مری کی مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے ذمہ داران کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کے بیان ریکارڈکئے ذرائع کے مطابق بیانات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ ضلعی انتظامیہ و پولیس،سٹی ٹریفک پولیس،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو،این ایچ اے اوراین ڈی ایم اے کے مابین کسی ممکنہ ڈزاسسٹر کے حوالے سے کوئی رابطہ یاکوآرڈ ینیشن ہی نہیں تھا یہی وجہ ہے کہ شدید برفباری کی پیشگوئی کے باوجود سیاحوں کیلئے نہ تو کوئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی اور نہ برفانی طوفان سے نمٹنے کیلئے کوئی موثر اور پیشگی اقدامات کئے گئے  بات بھی سامنے آئی کہ راولپنڈی میں محکمہ موسمیات کا کوئی دفتر ہی موجود نہیں۔

ای پیپر دی نیشن