واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ میں اومیکرون ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاو اور شدید سردی کی وجہ سے حالیہ ہفتوں میں گروسری اسٹورز میں چیزوں کی قلت میں اضافہ ہوا ہے۔ایسوسی ایٹ پریس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قلت کی وجہ سے پیداواری اشیا، گوشت اورپیک شدہ زرعی اجناس کی دستیابی متاثر ہوئی ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ قلت وسیع پیمانے پر ہے اور ملک بھر سے ایسی اطلاعات مل رہی ہیں۔کنزیومر برانڈز ایسوسی ایشن کے صدر اور سی ای او جیف فری مین کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکی گروسری کے پاس عام طور پر کسی بھی وقت 5 فیصد سے 10 فیصد اشیا فوری طور پر فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہوئیں تاہم اس وقت عدم دستیابی کی شرح 15 فیصد کے لگ بھگ ہے۔
امریکہ میں اومیکرون ویرینٹ کا تیزی سے پھیلاو،گروسری اسٹورز میں چیزوں کی قلت میں اضافہ
Jan 14, 2022