راجہ ظفر الحق،نفیسہ شاہ اور سنیٹر  روبینہ خالدکی یوسف رضا گیلانی  سے بھانجے کی وفات پر تعزیت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم و قائد حزب اختلاف سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ان کے بھانجے مخدوم سید میراں محی الدین گیلانی مرحوم کی وفات پرپاکستان مسلم لیگ (ن) سنیئر رہنما راجہ ظفر الحق، پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات سیدہ نفیسہ شاہ،سنیٹر روبینہ خالدنے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔

ای پیپر دی نیشن