فیروزوٹواں (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احسان زین وٹو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران نیازی اور پرویز خٹک کے درمیان ہونیوالی لفظی جنگ آنیوالے دنوں میں مزید اس حکومت کا احوال بیان کریگی یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ مہنگائی اور بے روز گاری سے ستائی پاکستانی عوام اب کسی صورت بھی عمران خان کو بطوروزیر اعظم تسلیم نہیں کرنا چاہتے اسی وجہ سے ہی پرویز خٹک نے خیبر پختو ن خان میں اپنی مقبولیت برقرار رکھنے کے لیے پارٹی اجلاس میںخیبر پختون خان میں گیس نہ ہونے کا شکوہ کیا پاکستانی عوام اب شکوہ جواب شکوہ کی بجائے تبدیلی سرکار کوتبدیل کرنے کے لیے ن لیگ کی جماعت پر اعتماد کریں ۔