محکمہ ٹرانسپورٹ شیخوپورہ کی غفلت ‘ ویگنوں ‘ بسوں کے کرایوں میں اضافہ

Jan 14, 2022

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) محکمہ ٹرانسپورٹ شیخوپورہ کی مبینہ طور پر رشوت ستانی اور غفلت کے باعث شیخوپورہ سے مختلف روٹ پر چلنے والی ویگنوں اور بسوں کے کرایوں میں 100فیصد سے بھی زائد اضافہ کر دیا گیا جبکہ ویگنوں میں مقررہ حد سے زیادہ مسافروں کو بٹھایا جا رہا ہے شہر میں ویگنوں کے غیر قانونی اڈے بھی قائم کیے گئے جہاں سے محکمہ ٹرانسپورٹ شیخوپورہ کے عملہ کے بعض لوگ منتھلی بھی لے رہے ہیں ایک سروے کے مطابق شیخوپورہ سے لاہور مریدکے کا کرایہ 70روپے ،خانقاہ ڈوگراں کا کرایہ 80روپے ،فاروق آباد 40روپے لیا جا رہا ہے جبکہ شیخوپورہ سے فیصل آباد کا کرایہ 200 روپے گوجرانوالہ 160 روپے ،سیالکوٹ گجرات 350 روپے وصول کیے جا رہے ہیں سروے میں بعض اڈہ مالکان نے بتایا کہ 2018 سے حکومتی سطح پر کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا مذکورہ کرائے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کی بناء پر کیے گئے ہیں مالکان نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہلکار ہر ماہ منتھلی لیتا ہے سروے میںیہ بھی پتہ چلا ہے کہ کسی بھی ویگن اڈے پر کرائے نامے آویزاں نہیں کیے گئے ۔

مزیدخبریں