سادھوکے:چور کریانہ شاپ سے25لاکھ کا مال لے گئے

Jan 14, 2022

سادھوکے+کامونکی(نامہ نگاران) گزشتہ روز رات کی تاریکی میں سادھوکے انڈر پاس کے قریب واقع صفدر علی مغل  کی کریانہ کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم افراد 25 لاکھ روپے کا سامان لے گئے،صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔دریں اثناء محلہ اسلام آباد میں صابر گجر کے گھر 3ڈاکو گھس آئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر اڑھائی لاکھ روپے،دو طلائی بالیاں اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزیدخبریں