آل پنجاب ہارویسٹر ایگری کلچر یونین کا اجلاس،عمران اشرف ضلعی صدرمنتخب

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) آل پنجاب ہارویسٹر ایگری کلچر یونین کا اہم اجلاس حاجی غلام رسول کی ورکشاپ پنڈی بائی پاس میں ہوا جس میں ضلعی صدر محمد عمران اشرف،تحصیل صدر وزیر آباد امجد اقبال۔نائب صدر حافظ جلیل۔تحصیل صدر نو شہرہ ورکاں محمد عمران مٹو۔تحصیل صدر کامونکی رانا بلال۔اور نائب صدر کامونکی میاں گلفام کو منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدور نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشینوں کی اچھی کار کردگی کیلئے اتحاد قائم کیا جائے تاکہ ہمارے ساتھ ساتھ کسان بھی ریلیف ملے۔اور تمام ملک میں کٹا ئی کا ایک ہی ریٹ مقرر کیا جائے۔اور مقررین نے مزید کہا کہ دوسرے صوبوں میں کٹائی کے لئے جانیوالوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا تا ہے۔اور مشین مالک کو مزدوری بھی پوری نہیں ملتی۔اس لئے ہماری کسان بھائیوں کو تجویزہے کہ وہ ایجنٹوں کی بجائے خود مشین مالک سے رابطہ کر کے ریٹ طے کریں۔اس سے کسان اور مالک مشین کو فائدہ ہو گا۔ایجنٹ مافیا مشین والوں کی کمائی کھا جاتا ہے۔اور مشین مالک کو نقصان اٹھا نا پرتا ھے۔اور نو منتخب عہدیداروں نے اعلان کیا کہ 15 جنوری کو گندم کی فی ایکڑ کی کٹائی کا ریٹ مقررکیا جا ئے گا۔

ای پیپر دی نیشن